@nadirbhopali

Add To collaction

نادر زماں آپ کو اتنی ہنسی کیوں آتی ہے

✒️____خامہ فرسائی____ 📚

*نادرِ زماں!!! آپ کو اتنی ہنسی کیوں آتی ہیں؟؟😊*
…………………………………………………………………
*میں صبح  9 بجے تازہ تازہ ، نیند سے بیدار ہو کر انگڑائیاں لے ہی رہا تھا کہ یک بیک کسی نے دروازے پر ہاتھ کے ہتھوڑے مارنا شروع کر دیے قریب تھا کہ دروازہ ٹوٹ جائے،  زہے نصیب!! میں  اس سانحہ سے پہلے دروازے تک پہنچ گیا ، دروازہ کھولا تو دیکھا 🙄 "صوفی تاشقند" اور "صوفی آوں تو جاوں کہاں" جلوہ افروز تھے ، میں  نے کہا جانِ عزیز!!  اللہ پاک نے صبر نام کی بھی کوئی چیز بنائی ہے 😒*
 *وہ کہنے لگے یارِ یاراں!!  ہمیں  یقینِ کامل تھا کہ تم ابھی تک بسترِ نیم مرگ پر خرّاٹے مار رہے ہو گے اس لیے دستک کی آواز قدرِ بلند کر دی  ، ورنہ تمہیں تو معلوم ہی ہے  ہم لوگ گزشتہ سات پشتوں سے مؤدب و مہذب چلے آرہے ہیں۔* 
 *میں  نے منھ بسورتے ہوے 😏 کہا چلیے خیر !!* 
*کہیے  کیا شانِ نزول ہے؟؟ 🤔* 
*تاشقند اپنے چقندر جیسے منہ سے فرمانے لگے :- "پہلا تو ناشتہ دوسرا ایک معمہ ہے"*
*میں نے کہا گھر میں  ناشتے کا آڈر کر دیتا ہوں معمہ گوش گزار کیجیے !!*
*'صوفی آوں تو جاوں کہاں' گلا صاف کرتے ہوے کہنے لگے یار!! نادرِ زماں!!*

*بعض احباب ہم سے پوچھتے ہیں کہ نادر میاں ہمیشہ ہنستے مسکراتے ہی رہتے ہیں ، بات بات پر تبسم بکھیرتے رہتے ہیں، کبھی  کبھی تو بنا کچھ کہے ایک چھوٹا سا مسکراتا ہوا اموجی 😊 سینڈ کردیتے ہیں؛*  
*آخر کیا وجہ ہے؟* 
*کیا راز ہے؟  اس طبع ظرافت کا گُر ہمیں بھی بتائیں ؛*
*ہم نے کہا کوئی بات نہیں وہ پیدائشی ، خاندانی خوش اخلاق ہیں*
*تو اُدھر سے ارشاد ہوا* 
*"کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے" پتا، لگائیں*
 *میں نے اور صوفی تاشقند نے سوچا کہ براہِ راست آپ ہی سے دریافت کر لیا جائے معمہ بھی حل ہو جائے گا اور آپ کے ساتھ ناشتہ بھی*

*میں  نے  ناشتے کی پلیٹ سے 20:20 کا بسکٹ منہ میں  دھکیلتے ہوے کہا میرے عزیزو!!!* 

*میں  بلا وجہ نہیں  ہنستا آخر مجھے  کیا شوق، اپنے دانتوں کی زردی ظاہر کرنے کا ہوں ! ؛*
 *مجھے تو یہ دنیا ہنساتی ہے۔

جاری ہے✍️...........

   7
3 Comments

Neha syed

02-May-2022 07:29 PM

Nice 👍

Reply

Fareha Sameen

01-May-2022 05:35 PM

بہت عمدہ لکھا ہے۔

Reply

@nadirbhopali

02-May-2022 09:41 AM

شکریہ

Reply